موبائل فون کال پر ٹیکس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، محفوظ النبی

  موبائل فون کال پر ٹیکس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی، محفوظ النبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (خصوصی رپورت)بجٹ میں موبائل ٹیلی فون کال پر ٹیکس کے اطلاق سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری شدید متاثر ہوگی۔ ا ن تاثر ات کا اظہار اسٹیڈ ی سرکل رابطہ فکر فردا کے کنونیئر محفوظ النبی خان نے ایک بیان میں کیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ موبائل فون سروس پر عائد کیاجانے والا نیاٹیکس دوہرے ٹیکس کے متراد ف ہے جس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، 5منٹ سے زائد دورانئے کی فون کال پر 75پیسہ ٹیکس کے نفاذ سے موبائل کمپنیوں کی جانب سے متعارف کردہ صارفین کیلے متعد پیکیجز اور اسکیمیں بے سود ہوجائیں گی جوالمیہ ہوگا۔ محفوظ النبی خان نے کہاکہ موبائل ٹیلیفون سروس پر عائد دوہرا ٹیکس موبائل کے صارفین کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے جس کو چیلنج کیاجائے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں مقرر کردہ ٹیکس کا یہ حدف ایک ایسے وزیر خزانہ نے عائد کیا ہے جو منتخب عوامی نمائندہ نہیں ہے بلکہ محض آئین کی ایک رعایت سے فاہدہ اْٹھا رہے ہیں۔ آئین کی شق میں کوئی بھی شخص جو پبلک آفس میں اور انتخابی قواعد کے مطابق نمائندگی کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کا اہل ہے وہ چھ ماہ تک وزارعت قلمبندان سنبھال سکتا ہے۔ 
 محفوظ النبی

مزید :

صفحہ آخر -