ماس ویکسی نیشن سنٹر اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، دروازے توڑ دئیے گئے

  ماس ویکسی نیشن سنٹر اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی، دروازے توڑ دئیے گئے

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسی نیشن سنٹر میں بیرون ممالک جانیوالے افراد کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ویکسین سینٹر کے مرکزی شیشے کے دروازے توڑ دئیے۔ ماس ویکسی نیشن سنٹر پر فائزر اور ایکسڑا زینیکا لگوانے والوں کا رش بڑھ گیا۔ ویکسین لگوانے کے خواہش مند افراد ماس ویکسی نیشن سنٹر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ بدنظمی کی وجہ سے سنٹر میں ویکسین لگانے کا عمل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا۔ دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جس کے بعد ایف نائن پارک کا مین داخلی راستہ بند کر دیا گیا۔ ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے بتایا کہ ویکسی نیشن سنٹر میں ایکسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے، بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری تھا، دوسرے شہروں سے آنیوالوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا۔

ہنگامہ آرائی

مزید :

صفحہ آخر -