پی ٹی آئی کے رہنما عیسیٰ خان پر 10 روز میں دوسرا قاتلانہ حملہ

پی ٹی آئی کے رہنما عیسیٰ خان پر 10 روز میں دوسرا قاتلانہ حملہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما عیسیٰ خان پر 10 روز میں دوسرا قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ اور ڈرائیور محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق گلشن معمار میں عیسی خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق گاڑی پر دو فائر باہر اور ایک اندر سے ہوا، جبکہ جائے وقوعہ سے پستول کا ایک خول بھی ملا ہے۔سہائے عزیز نے بتایا کہ گاڑی اور پستول کے خولوں کو فارنزک کے لیے بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ 10 روز قبل بھی عیسیٰ خان کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔نامعلوم ملزمان کی جانب سے کیے گئے حملے میں عیسیٰ خان کو کلاشنکوف کی 2 گولیاں بازو جبکہ اہلیہ کو ایک گولی سر پر لگی تھی جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -