سزائے موت پانیوالے 2 مجرموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

سزائے موت پانیوالے 2 مجرموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ّلاہور ہائی کورٹ نے 7سال قبل سزائے موت پانے والے دو مجرموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرتے ہوئے انہیں ماتحت عدالت سے ملنے والی سزا کالعدم کر دی مسٹرجسٹس شہرام سرور چودھر ی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی جس احسان اللہ اور عصمت نے اپنی سزا کو چیلنج کررکھا تھا ملزموں کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ٹرائل کورٹ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے حقائق کو مد نظر نہیں  رکھا ملزموں کیخلاف شواہد اور گواہوں کے بیانات میں تضاد تھاعدالت نے انہیں نظر انداز کیا جو انصاف کے اصولوں کی نفی ہے عدالت سے استدعاہے کہ ٹرائل کورٹ کی عمر قیدکی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے فاضل بنچ نے اپیل منظورکرتے ہوئے مذکورہ بالاحکم دے دیا۔

بری 

مزید :

صفحہ آخر -