3ایڈیشنل سیشن، 4سول ججوں کے تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری 

3ایڈیشنل سیشن، 4سول ججوں کے تقرر وتبادلے، نوٹیفکیشن جاری 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے 3ایڈیشنل سیشن ججوں اور4سول ججوں کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جارّی کردیئے،نوٹیفکیشن کے مطابق جن ایڈیشنل سیشن ججوں کے تبادلے کئے گئے  ان میں سے محمدشفیق کا دیپارلپور سے چیچہ وطنی، ماجد کریم فاروق کا ڈیرہ غازی خان سے ملتان اورسرفراز احمد کا چیچہ وطنی سے ڈیرہ غازی خان تبادلہ کیا گیا تبدیل ہونے والے سول ججوں میں سے اسد عمران کا فیصل آباد سے حافظ آباد،ارم نذیر کا اٹک سے راولپنڈی،شیر باز خان کا تونسہ شریف سے کبیراوالہ اور نعمان ارشد خان کو کبیر والہ سے تونسہ شریف تبادلہ کردیاگیا ۔

تقرر وتبادلے

مزید :

صفحہ آخر -