کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر 

 کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی جسٹس شاہدوحید اس درخواست پر یکم جولائی کو سماعت کریں گے درخواست گزارکاموقف ہے کہ برطانیہ نے یہ ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور اسے برطانیہ لے جایا گیا درخواست گزار کے مطابق 1953ء میں ملکہ الزبتھ ثانی نے برطانیہ کا تخت سنبھالا تو کوہ نور ہیرا اْن کے تاج کا حصہ تھا د رخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ملکہ ا لزبتھ کوہِ نور نامی اس ہیرے پر کوئی حق نہیں رکھتیں بلکہ کوہِ نور پنجاب صوبے کا ثقافتی ورثہ ہے اور اس کے شہری اس کے اصل مالک ہیں، کوہ نور ہیرے کا وزن 105 قیراط ہے اور اس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے بھارت بھی برطانیہ سے کوہِ نور سمیت وہ تمام نوادرات واپس مانگ رہا ہے جو نوآبادیاتی دور میں لوٹے گئے تھے عدالت سے ستدعاہے کہ کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لینے اور پاکستان لانے کا حکم دیا جائے۔

سماعت مقرر

مزید :

صفحہ آخر -