پنجاب پولیس کے موجودہ‘سابق سربراہوں کے بارے زیر سماعت الگ الگ نوعیت کی درخواست پرپیش رفت نہ ہوسکی

 پنجاب پولیس کے موجودہ‘سابق سربراہوں کے بارے زیر سماعت الگ الگ نوعیت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب پولیس کے موجودہ اور سابق سربراہوں کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت الگ الگ نوعیت کی درخواست پرلاہورہائی کورٹ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی کے تقرر کو چیلنج کرتے ہوئے نکتہ اٹھایا ہے کہ پولیس آرڈر 2002 کے تحت آئی جی پولیس کو تین برس سے پہلے تبدیل نہیں کیا جاسکتا جبکہ حکومت نے ایک برس میں تین آئی جی تبدیل کر دیئے، دوسری جانب سابق آئی جی پولیس مشتاقِ سیکھرا نے سکیورٹی کی واپسی کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھاہے ان دونوں درخواستوں پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سماعت کر رہے ہیں گزشتہ روزچیف جسٹس کی مصروفیات کے باعث ان درخواستوں پر سماعت نہیں ہوسکی۔
پیش رفت نہ ہوسکی

مزید :

صفحہ آخر -