مردہ بھینس فروخت کرنیوالے ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق

مردہ بھینس فروخت کرنیوالے ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس صدیق محمد خرم نے مردہ بھینس فروخت کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ملزم کو2لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی عدالت نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالتی فیصلے میں کہا گیاہے کہ ملزم محمد الیاس پر بہاولپور میں مردہ بھینس فروخت کرنے کے الزامات پر 498 کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہوا،مقدمے کے مدعی ڈاکٹر عابڈ نے ملزم کے قبضے سے مردہ بھینس برآمد کی،ایف آئی آر کے مطابق درخواست گزار نے مردہ بھینس کو شریک ملزم محمد اجمل کو فروخت جس کا مقصد مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنا تھا،مدعی نے کوئی ایسی دستاویزات پیش نہیں کی جس سے یہ بات ثابت ہو کہ مردہ بھینس فروخت کی گئی، مدعی نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ ریڈ کے وقت مردہ بھینس کی کھال نہیں اتاری جارہی تھی پنجاب اینمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ 2016 ء مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کے حوالے سے بات کرتا ہے،ایکٹ کے مطابق مردہ جانور کے گوشت کو محفوظ بنانا دوسری جگہ منتقل کرنا فروخت کرنا جرم ہے  عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ درخواست گزار پر کوئی ایسا الزام نہیں ہے کہ جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ مردہ جانور فروخت کر رہا تھا اس موقع پر ملزم کو جیل بھیجا  اسکی ساکھ کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔
عبوری ضمانت توثیق

مزید :

صفحہ آخر -