کراچی، لیاقت آباد میں گھرکی  چھت سے گر کرایک شخص جاں بحق

کراچی، لیاقت آباد میں گھرکی  چھت سے گر کرایک شخص جاں بحق

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے لیاقت آباد میں گھرکی چھت سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پورٹ قاسم روڈ پرتیز فتار ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاجبکہ شہید ملت ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرنے والے راہ گیر کو کچل دیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح ایف سی ایریا حسینی امام بارگاہ کے قریب گھرکی چھت سے گرنے سے55سالہ شخص عمران ولد شفیق جاں بحق ہوگیا،لاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔قیوم آباد اقرا یونیورسٹی کے قریب شہید ملت ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرنے والے50سالہ راہ گیر الیاس انصاری ولد عظیم کو کچل کر ہلاک کردیا متوفی منظور کالونی ای سیکٹر کا رہائشی تھا۔پولیس نے لاشکو تحویل میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردیاہے۔سکھن تھانے کی حدو د پورٹ قاسم روڈ پر تیز فتار ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا،دونوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ہلاک اور زخمی شخص کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے

مزید :

صفحہ آخر -