دہری شہریت: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر
کراچی(آئی این پی)مراد علی شاہ دہری شہریت کیس میں نااہلی کے باوجود ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا معاملہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔ 2013 میں مراد علی شاہ کو دہری شہریت چھپانے پر سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا، نااہلی کے باوجود مراد علی شاہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوئے،مراد علی شاہ صادق اور امین نہیں رہے، مراد علی شاہ کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مسقتل نااہل قرار دیا جائے، حلیم عادل شیخ کا پٹیشن میں موقف۔حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا سندھ میں 13 سالوں میں 8900 ارب سے زیادہ پیسے خرچ کئے 1600 ارب ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوئے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کی مطابق 1400 کی کرپشن کی گئی، سندھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی رپورٹ کیمطابق ترقیاتی کاموں میں 40 فیصد کرپشن کی گئی ہے اتنی کرپشن کا نتیجہ یہ نکلا ہے سندھ کے شہر کچرا کنڈی بن گئے ہیں، تھر میں بچے مر رہے ہیں صحت، تعلیم کی سہولیات ناپید ہوچکی ہیں، لاڑکانہ میں ایک چھوٹی بارش نے شہر کو گٹرستان بنا دیا ہے۔ ہم نے سندھ کے محکموں میں چارج شیٹ بنا لی ہے ہر فورم پر سندھ حکومت کو بے نقاب کریں گے۔آج سے چار روز پہلے پیپلزپارٹی نے جمہوریت کو قتل کر دیا ہے،محترمہ بینظیر بھٹو نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر سائن کی تھی کہ پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا چئیرمین اپوزیشن لیڈر ہوگا، وفاق میں انہوں کو سب عہدے چاہیے لیکن سندھ میں ایک بھی نمائندہ اسٹنڈنگ کمیٹی کا ممبر نہیں ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں محترمہ فریال ٹالپر اور شرجیل میمن کو میمبر بنا دیا گیا ہے عوام کے پئسوں پر چوروں کی رکھوالی رکھی گئی ہے۔اسٹنڈنگ کمیٹی میں سندھ میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں رکھا گیا ہے۔سندھ اسمبلی میں 1400 سے زائد کا بجٹ پیش کیا گیا لیکن اپوزیشن لیڈر سمیت اپوزیشن ارکان کی تقریر بھی نہیں سنی گئی نہ ہمارے سوالوں کے جواب دیئے گئے۔
حلیم عادل