افغانستان کیلئے فضائی و زمینی مواصلات میں تعاون کا پاک امریکہ معاہدہ کل ختم ہوجائیگا

 افغانستان کیلئے فضائی و زمینی مواصلات میں تعاون کا پاک امریکہ معاہدہ کل ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور امریکہ کے درمیان افغانستان کیلئے فضائی، زمینی مواصلات میں تعاون کے معاہدے کی معیاد 30 جون کو ختم ہو گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق معاہدے کی مدت پر آخری مرتبہ 2018 ء میں دستخط کیے گئے تھے،پاکستان کی طرف سے امریکہ کو فضائی، زمینی مواصلات میں تعاون کے معاہدے پر دستخط وزارت دفاع کے اعلی افسر کی طرف سے کئے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان یہ معاہدہ پہلی مرتبہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 2001 ء میں طے پایا۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان نے امریکہ کو اور نیٹو افواج کو فضائی مواصلات اور زمینی مواصلات میں تعاون فراہم کیا۔ ذرائع کے مطابق 2001 ء کے بعد مختلف ادوار میں اس معاہدے کو توسیع دی گئی۔

پاک امریکہ معاہد ہ

مزید :

صفحہ اول -