وزات توانائی کا پاور پلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرنے کیلئے این او  سی جاری 

وزات توانائی کا پاور پلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرنے کیلئے این او  سی جاری 

  

  اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ملک بھر میں گیس کا بحران بڑھنے سے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند، وزارت توانائی نے بجلی کی پیداوار برقرار رکھنے کیلئے پاور پلانٹس کو فرنس آئل درآمد کرانے کیلئے این او سی جاری کردیاملک میں جاری گیس بحران کی وجہ سے بجلی بنانیوالے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند ہونے سے بجلی کی رسد میں کمی ہوسکتی ہے جس سے نمٹنے کیلئے پٹرولیم اور پاور ڈویژن نے کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی مشاورت سے فرنس آئل درآمد کرنے کی اجازت دیدی  وزارت توانائی  ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر چلا نے سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ فرنس آئل پر پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی کا بوجھ بھی ماہانہ فیول پرائس کی مد میں بوجھ بھی صارفین برداشت کریں گے۔

این او سی جاری 

مزید :

صفحہ اول -