حریم شاہ کا سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ

حریم شاہ کا سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ

  

کراچی (آئی این پی) ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے سندھ کے صوبائی وزیر سے شادی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری شادی سندھ کے صوبائی وزیر کیساتھ ہو گئی ہے،شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو منانے کیلئے وقت مانگا ہے، ایک ہفتے کے اندر وہ اپنی پہلی بیوی کو منا لیں گے اور ہم اپنی شادی کی تصاویر اور نام سب کے سامنے لے آئیں گے،میں نے نکاح کیا ہے کوئی گناہ نہیں،4جولائی کو ترکی ہنی مون کیلئے جا رہے ہیں،ترکی پہنچ کر تمام تفصیلات جاری کردوں گی۔ پیر کو ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ان کی شادی اور نکاح ہو چکا ہے اور شوہر کا تعلق کراچی سے ہے جو سندھ حکومت میں صوبائی وزیر ہیں، ان کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔ وہ ابھی اپنے نئے نویلے دولہا کیساتھ کراچی میں ہی مقیم ہیں اور ان کے نکاح کی تقریب بھی کراچی میں ہی ہوئی جبکہ نکاح کی تقریب میں پیپلز پارٹی خاتون سینیٹر سمیت اہم افراد نے شرکت کی۔ حریم شاہ نے نام ظاہر کرنے کے سوال پر کہا ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو منانے کیلئے وقت مانگا ہے، ایک ہفتے کے اندر وہ اپنی پہلی بیوی کو منا لیں گے اور ہم اپنی شادی کی تصاویر اور نام سب کے سامنے لے آئیں گے۔ حریم شاہ نے کہا وہ اور ان کے شوہر 4جولائی کو ترکی میں ہنی مون منانے جا رہے ہیں، ترکی پہنچنے کے بعد تمام تفصیلات جاری کر دیں گے۔ 

 حریم شاہ 

مزید :

صفحہ اول -