کورونا سے مزید 20افراد جاں بحق، تعلیمی اداروں میں 18جولائی سے موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز

کورونا سے مزید 20افراد جاں بحق، تعلیمی اداروں میں 18جولائی سے موسم گرما کی ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید20 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 231 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 657 ہوگئی۔ پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 900، سندھ میں 3 لاکھ 36 ہزار 76، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 759، بلوچستان میں 27 ہزار 64، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 19، اسلام آباد میں 82 ہزار 596 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 243 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 44 لاکھ 60 ہزار 890 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ ایک ہزار 201 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 961 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 231 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 729، سندھ میں 5 ہزار 418، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 308، اسلام آباد میں 776، بلوچستان میں 307، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 582 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے کر دی گئی۔ ذرائع این آئی ایچ کے مطابق قومی ادارہ صحت کی تیار کردہ پاک ویک کورونا ویکسین سنگل ڈوز ہے اور کھیپ 1 لاکھ 91 ہزار ڈوز پر مشتمل ہے۔ پاک ویک کی کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے جو آج سے استعمال کیلئے دستیاب ہو گی۔ پاک ویک کورونا ویکسین کی پھلی کھیپ استعمال کیلئے دستیاب ہے۔

کورونا

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک میں جاری کورونا صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا نئی پابندیوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا یکم جولائی سے گاروباری سرگرمیاں کے اوقات کار رات 10 بجے تک ہونگے جبکہ  پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو 24/7 کھلنے کی اجازت ہوگی۔ آوٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد  ہوگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت  ہوگی 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔ این سی او سی نے اِن ڈور شادی ہالز اور سنیما گھر کھولنے کی مشروط اجازت دے دی۔۔این سی سی او سی نے بتایا کہ سنیما گھر بھی رات ایک بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم ویکسین لگے افراد کو سنیما میں داخلے میں اجازت ہو گی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز  دی ہے   این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب نے اس سے اختلاف کیا ہے۔این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے جب کہ پنجاب حکومت کا موقف تھاموسم گرما کی تعطیلات ایک ماہ کے لیے دی جائیں جو 2 جولائی سے 2 اگست تک ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان ہے

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -