امریکہ کا شام عراق سرحد پر ایران کی حامی ملیشیا کے ٹھکانوں پرفضائی حملہ 

امریکہ کا شام عراق سرحد پر ایران کی حامی ملیشیا کے ٹھکانوں پرفضائی حملہ 

  

 واشنگٹن (اظہرزمان، بیورو چیف) امریکہ کے فوجی طیاروں نے شام عراق سرحد پر ایران کے حامی ملیشیا کے اسلحہ ڈپو اور آپریشن کے دومقامات پر فضائی حملہ کیا ہے۔ پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی نے یہاں ایک ہنگامی بیان میں بتایا ہے کہ یہ جوابی کارروائی ان ٹھکانوں کیخلاف کی گئی  ہے جہاں سے امریکی افواج کو حال ہی میں فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسے ہروقت خطرات کا سامنا ہے۔ اس ملیشیا میں کتائب حزب اللہ اورکتائب سید الشہدا شامل ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عراق میں امریکی فوج حکومت کی خواہش کے مطابق دفاعی نقطہ نظر سے وہاں موجود ہے۔ اس کا مقصد خطے میں داعش کو شکست دینے میں عراق کی سیکورٹی فوج کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق امریکہ اپنا دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے یہ کارروائی کرنے کا مجاز ہے۔

امریکہ حملہ

مزید :

صفحہ اول -