قوم کو پارلیمنٹ سے ناامید نہیں  ہونا چاہیے، سیدخورشید شاہ

  قوم کو پارلیمنٹ سے ناامید نہیں  ہونا چاہیے، سیدخورشید شاہ

  

 سکھر(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ قوم کو پارلیمنٹ سے ناامید نہیں ہونا چاہیے، حکومت صرف دو سال زراعت پر توجہ دے تو مسائل کا حل نکل آئے گا، حالات ایسے ہیں، حکومت اپوزیشن کو فوری اعتماد میں لے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ء خورشیدشاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں شوربھی ہوتا ہے تاہم عوامی مسائل بھی دیکھنا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اور حکومت کو اپنی اپنی جگہ پرمضبوط ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی پیدا ہوتے ہی 2 لاکھ کا مقروض ہوتا ہے۔

خورشید

مزید :

صفحہ اول -