ٹورازم کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، ہمارے بزرگوں نے پاکستان کیساتھ انصاف نہیں کیا: عمران خان 

       ٹورازم کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، ہمارے بزرگوں نے پاکستان کیساتھ ...

  

 ناران(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا،ہمارے درختوں اور جنگلات کو تباہ کیا، انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ وہ بھی ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں جیسا انہیں ملا تھا،ہمیں اپنے سیاحتی مقامات کا خیال رکھنا ہے، سیاحت سے اتنا پیسہ ملے گا کہ لوگوں کو مالی فائدہ ہوگا، ہمارے سیاحتی علاقوں میں سیاحت سے نوکریاں ملیں گی، ہمارے دین میں پاکیزگی اور صفائی کی بہت اہمیت ہے، ہمیں اپنے ملک کو صاف کرنا ہے، کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن پرعمل پیرا ہیں۔  ٹورازم کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں۔بیرون ممالک کے سیاح خود کو محفوظ سمجھیں تو پاکستان آئیں گے۔ پیر کوناران میں ٹائیگرز فورس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناران کا علاقہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، پہلے آتے تھے تو یہاں کٹے ہوئے درخت نظر آتے تھے، اب یہاں بہت زیادہ درخت اگائے گئے ہیں۔ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے وہ پاکستان چھوڑنا ہے کہ وہ مستقبل میں ہمارا شکریہ ادا کریں،بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا،درختوں اور جنگلات کی تباہی کی، یہ نہیں سوچا کہ ایسا ہی پاکستان چھوڑ کر جائیں جیسا ہمیں ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر ریاض خان کو کہتا ہوں جنگلات کے گارڈز اور نگہبان مقامی لوگوں کو بنائیں، ان لوگوں کو پتہ ہے کہ یہاں سے کون لوگ ہیں جو درخت کاٹتے ہیں، ان سے بہتر کوئی جنگلات کی حفاظت نہیں کرسکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دریائے کنہار میں گندگی پھینکی جاتی ہے، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے چیلنج ہے کہ جو قانون بنائیں اس پر عملدرآمد بھی کرائیں، علاقے میں گندگی نہ پھیلائی جائے، ہمارا دین بھی صفائی کا حکم دیتا ہے، گندگی پھیلانے والوں کو سزائیں دی جائیں، نئے پاکستان میں نئی سوچ ہے، صفائی کی پہلے کوئی فکر ہی نہیں کرتا تھا، ہم نے اب اپنے ملک کو صاف کرنا ہے، ناران کی ٹراؤٹ مچھلی پورے پاکستان میں پسند کی جاتی ہے، یہاں غیر قانونی فشنگ کو روکا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت سے یہاں کے لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، اس سے اتنا پیسہ آئے گا کہ ہم یہاں کے علاقوں کومزید بہتر بنا سکیں گیمقامی لوگوں کو سیاحت سے ہی اتنی نوکریاں مل جائیں گی کہ انہیں نوکریوں کیلئے کہیں جانا نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے علاقائی ایم این اے اور ایم پی ایز سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے علاقوں کو بچانا آپ کی ذمہ داری ہے، اس سے فائدہ آپ کا ہی ہو گا۔

عمران خان 

مزید :

صفحہ اول -