صوبائی وزیر محمد ظہور شاکر کی نور الحق قادری کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج اوقاف اور مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی ہمشیرہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں معاون خصوصی نے وفاقی وزیر اور غمزدہ خاندان کے دیگر افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔