محب اللہ کی شہید ڈاکٹر عبدالباسط کی رہائش گاہ آمد،لواحقین سے اظہارافسوس

 محب اللہ کی شہید ڈاکٹر عبدالباسط کی رہائش گاہ آمد،لواحقین سے اظہارافسوس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ولائیو سٹاک ا ور ماہی پروری محب اللہ خان پیر کے روزضلع کوہاٹ میں لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے شہید آفیسر ڈاکٹر عبدالباسط کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے شہید آفیسر کی روح کی ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر نے کچھ دیر وہاں قیام کیا اور لائیو سٹاک کے افسران کو پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اورسوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے صبر وجمیل اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے حق تعالیٰ سے دعا کی۔ واضح رہے کہ لاہور میں ضروری تربیت مکمل کرنے کے بعد محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کی ایک ٹیم کو واپسی کے دوران شیخو پورہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ڈاکٹر عبدالباسط کوہاٹ ریجن اور ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر الطاف پشاور ریجن موقع پرشہید ہوگئے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -