منشیات کیخلافجہاد قابل ستائش ہے، مولانا طارق جمیل 

منشیات کیخلافجہاد قابل ستائش ہے، مولانا طارق جمیل 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)منشیات کے خلاف جہاد قابل ستائش ہے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل، انہوں نے یہ بات چیئرمین ADAC by MRK ملک رؤف اعوان سے ملاقات کے موقع پر کہی منشیات کے خلاف اور خاص طور پر نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ADAC by MRK تنظیم جو کہ منشیات کے خلاف ہے چیئرمین ملک رؤف اعوان نے گزشتہ روز مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور اپنی تنظیم کے مقاصد بتائے ملک رف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور میں منشیات کے خلاف ہماری تنظیم بھرپور مہم چلا رہی ہے نوجوانوں میں منشیات کے خاتمے تک ہماری تنظیم بھرپور مہم چلاتی رہے گی یہ ایک جہاد ہے جو جاری رہے گا۔ مولانا طارق جمیل نے ملک رف کو خراج تحسین پیش کیااس موقع پر وائس چیئرمین ارباب سہیل بھی موجود تھے اس موقع پر مولانا صاحب کا  کہنا تھا کہ آپ کی تنظیم صحیح معنوں میں جہاد کررہی ہے ہمارے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان کے خاتمے کے لئے اس کے خلاف بھرپور مہم چلانا قابل قدر ہے انہوں نے کہا کہ آپ کی تنظیم کو خیبرپختونخوا ہی نہیں پنجاب اور بالخصوص پورے پاکستان میں بھی کام کرنا ہوگا ہمارے نوجوانوں میں کسی چیز کی کمی نہیں بے پناہ ٹیلنٹ ہے دنیا میں ہمارے نوجوانوں نے ہر پلیٹ فارم پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے لیکن چند ایسے لوگ ہیں جو منشیات کی وجہ سے اپنے ٹیلنٹ کو ضائع کررہے ہیں لہذا منشیات کے خاتمے کیلئے میرا تعاون بھی آپ کے ساتھ اور میں آپ کے شانہ بشانہ ہوں۔ ملک رف اعوان نے مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر ان کی تنظیم کی حوصلہ افزائی اور ساتھ دینے کے لئے۔ ملک رف کا کہنا تھا کہ آپ کی سرپرستی میں ہمیں مزید حوصلہ ہوگا اور ہماری تنظیم  مزید بھرپور طریقے سے منشیات کے خلاف کام کریگی۔

مزید :

صفحہ اول -