کراچی میں امن کی بحالی میں عوام کا اہم کردار ہے: ڈی جی رینجرز سندھ 

کراچی میں امن کی بحالی میں عوام کا اہم کردار ہے: ڈی جی رینجرز سندھ 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے گزشتہ روزڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سا ئنسزاوجھا کیمپس کا دورہ کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اورانتظامیہ نے ڈی جی رینجرزسندھ کا استقبال کیا۔ ڈی جی رینجرز نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ درس گاہیں قوموں بالخصوص نوجوانوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین کرتی ہیں اس ضمن میں اساتذہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیمی اِداروں میں منشیات کے بڑھتے رحجان پر روشنی ڈالی اور کہا کہ درس گاہیں ہی ملکی ترقی کا راستہ متعین کرتی ہیں۔ طالب علموں کو چاہیے کہ وہ اپنے کردار اور قابلیت کو سامنے رکھتے ہوئے تعمیری سوچ کے ساتھ ملکی ترقی اورمنشیات کی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ڈی جی رینجرزسندھ نے کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کے کردار کو سراہا اور بطور فرنٹ لائن ورکر ان کی خدمات کی تعریف کی۔ اس مو قع پر ڈی جی رینجرزسندھ نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی اور دہشتگردی کے خاتمے میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی اہم کر دار ادا کیا ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ عوام، کالجز،یونیورسٹیز ایڈمنسٹریشن اور طالب علم، سندھ بلخصوص کراچی کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر، انتظامیہ اور طلبا نے قیام امن میں رینجرز کی کوششوں کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -