برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی شفقت محمود کو گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کی دعوت 

   برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی شفقت محمود کو گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ تعلیم کے شعبہ میں گہرے تزویراتی شراکت دار ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں دونوں ملکوں کے مابین طویل المدتی شراکت داری مزید مستحکم ہو چکی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کیساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہندو، سکھ، عیسائی، کیلاش اور بہائی برادریوں کو نصاب میں اپنے مذہبی مواد اور اقدار پڑھائے جائیں گے،فریقین نے تعلیم کے شعبہ میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،برطانوی ہائی کمشنر نے کووڈ19 وبائی امراض پر موثر طریقہ سے قابو پانے کے حوالہ سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور وفاقی وزیر کو گلوبل ایجوکیشن سمٹ میں وفد کے ہمراہ شرکت کی دعوت دی، یہ سمٹ اگلے ماہ کے آخر میں برطانیہ میں منعقد ہوگی۔
شرکت دعوت

مزید :

صفحہ اول -