یو ای ای ٹی پشاور میں کوویڈ 19-  و یکسی نیشن کیمپ کا انعقاد

یو ای ای ٹی پشاور میں کوویڈ 19-  و یکسی نیشن کیمپ کا انعقاد

  

پشاور(سٹی رپورٹر) یو ای ٹی پشاور نے محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے کوویڈ - 19 ویکسی نیشن کیمپ کاانعقاد گزشتہ روز انجینئرنگ یونیورسٹی کے مین ہال میں کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی کے تدریسی، غیر تدریسی عملے اور طلبہ کو بلا معاوضہ ویکسی نیشن فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عملے کو ویکسینیشن کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں تمام سٹاف پر زور دیا کہ جلد از جلد ویکسی نیشن کو یقین بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کی روشنی میں ویکسی نیشن کے علاوہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کوویڈ19-کی روک تھام کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ وہ انجینئرنگ یونیورسٹی رجسٹرار آفس اور انتظامیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کیمپس میں ویکسی نیشن کیمپ کے انعقاد کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یو ای ٹی پشاورکے اساتذہ،انتظامی عملہ اورطلباء کی ایک بڑی تعداد کو مفت ویکسین لگائی گئی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -