قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری

 قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے صوابی میں نوجوان کو لڑکی سمیت قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم خان نے کی۔ درخواست گزار فیصل رفیق کے وکیل سید مبشر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ 7 نومبر 2020 کو صوابی کے پولیس تھانہ یار حسین کی حدود میں اعزاز احمد کو خاتون مسماۃ(ز) کے ہمراہ قتل کیاگیا تھا نوجوان کو لڑکی کے گھر کے اندر رات کے اندھیرے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیاتھا جس کی دعویداری فیصل رفیق پر کی گئی ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ واقعہ رات کے وقت ہوا تھا اور اس کے موکل پر لگائے گئے الزام میں کوئی صداقت نہیں ملزم کیخلاف پیش کئے گئے گواہان کے بیانات میں بھی تضادپایاجاتا ہے انہوں نے عدالت سے ملزم کو رہا کرنے کی استدعا کی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -