منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے  پر 1 سال قید،1 لاکھ جرمانہ 

  منشیات سمگلر کو جرم ثابت ہونے  پر 1 سال قید،1 لاکھ جرمانہ 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عالمگیر شاہ نے  منشیات کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے  پراک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنادی۔ استعاثہ کے مطابق ملزم رحمت اللہ درانی گڑھی اچر بہادر پر الزام تھا کہ وہ  منشیات سمگل کررہا تھا  جس کو تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اُس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مکمل چالان عدالت میں  دائرکیا عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے  پراسے ایک سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنائی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -