گلشن اقبال میں زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد کے علاقے گلشن اقبال میں زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیاجبکہ سلطان آباد میں گھر سے تین روز پرانی تعفن زدہ لاش ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال مسکن چورنگی کارنیوجوس کے قریب ریسٹورنٹ میں زہریلی چیز کھانے سے19سالہ نوجوان یوشع ولد شیخ رضوان ہلاک ہوگیا۔نعش کو جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔سول لائن کے علاقے سلطان آباد نزد عامر ہاؤس کے قریب گھر سے تین روز پرانی تعفن زدہ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لیا اور ایمبولنس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 40سالہ محمد سمیع ولد محمد احمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا،پولیس کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایاہے کہ متوفی کی وجہ موت کا فوری تعین نہیں ہوسکا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدوجہ موت معلوم ہوسکے گی۔