پاکستان اور جرمنی مہاجرین کیلئے بہترین خدمات پر دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں سے ہیں 

پاکستان اور جرمنی مہاجرین کیلئے بہترین خدمات پر دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان اور جرمنی مہاجرین کے لیے بہترین خدمات پر دنیا کے پہلے  پانچ ممالک میں سے ہیں افغان مہاجرین کی مثالی مہمان نوازی قابل ستائش ہے  جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا ان خیالات کا اظہار جرمن ایمبیسی کی ترقیاتی تعاون کی انچارج مس میریان فینس نے پشاور حیات آباد افغان کمشنریٹ میں ہیلپ لائن کال سنٹر اور کانفرنس ہال  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف افغان کمشنریٹ اسلام آباد فریداللہ جان کمشنر افغان کمشنریٹ خیبرپختونخوا عباس خان  جرمن تنظیم جی آئی زیڈ کی مشیر مس ایڈی ہیرمین اور دیگر بھی موجود تھے کمشنرافغان کمشنریٹ خیبرپختونخوا عباس خان نے  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چالیس سال سے افغان مہاجرین کے قیام اور سہولیات دے رہا ہے  اور اب جرمنی کے تعاون بنائے گئے کانفرنس ہال میں مختلف امور پر ٹریننگ دیئے جائیں گے جبکہ کال ہیلپ سینٹر میں افغان مہاجرین اپنے پی او آر کارڈزدیگر اداروں میں مسائل سمیت  اپنے  تعلیم صحت اور سماجی مسائل  کے حوالے سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل پر ہم  جرمن حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے تعاون کو جاری رکھا اس موقعے پر مرکزی کمشنر افغان کمشنریٹ  فرید اللہ خان نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی ہمیشہ خدمت کی ہے اور جرمنی کی جانب سے کیے گئے تعاون پر ہم جرمنی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -