نوشہرہ جہانگیرہ میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

 نوشہرہ جہانگیرہ میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ  جہانگیرہ میں نامعلوم  چوروں نے گھر کا صفایا کردیا لاکھوں  روپے زیورات اور قیمتی گھڑیاں چرا کر لے گئے ضلع نوشہرہ میں چوری کی وارداتوں میں زبردست اضافہ چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں عوام میں خوف ہراس تفصیلات کے مطابق جہانگیرہ محلہ شہید آباد  نزد اقرا سکول جی ٹی روڈ جہانگیر ہ کے رہائشی اکرام اور ثنااللہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے رشتے داروں میں فوتگی کی وجہ سے اپنے آبائی گاں اپر دیر گئے تھے تین دن بعد جب وہ گھر واپس آئے تو گھر  کے تمام تالا ٹوٹے ہوئے تھے نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے زیورات اور قیمتی گھڑیاں چرا کر لے گئے تھے چوروں کے ہاتھ لٹنے  والے گھرانے  انتہائی غریب اور محنت مزدوری کرنے والے لوگ ہیں انہوں نے جھانگیرہ  پولیس  سے مطالبہ کیا ہے کہ نامعلوم چوروں کو گرفتار کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -