مہمند،لاپتہ افراد کے لواحقین کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

مہمند،لاپتہ افراد کے لواحقین کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنوں کی رہائی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انکے پیاروں کو فوراً رہا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور انصاف فراہم کیا جائے مظاہرے میں کثیر تعداد میں بچوں اور دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی اور اپنوں کی رہائی کیلئے نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت امیر افضل سمیت دیگر لواحقین نے کی اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ انکے پیارے لاپتہ ہوئے کافی عرصہ گزر چکا ہے جبکہ انکے خاندان فاقہ کشی اور بچے یتیمی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکے پیاروں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر کوئی بے گناہ ہے تو انکو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری گا۔