ہمدرد ٹائیگرز نیدونے حکیم سعید کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا 

  ہمدرد ٹائیگرز نیدونے حکیم سعید کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہمدرد پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ حکیم محمد سعید(شہید پاکستان)انٹر ڈپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوا جس میں ہمدرد پاکستان کے آٹھ ڈپارٹمنٹس کے ساتھ ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان اور ہمدرد یونی ورسٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے ، اوورز پر محیط تھے۔ فائنل میں مارکیٹنگ ڈویژن کی ٹیم ٹائیگرز کا سامنا ہمدرد فاؤنڈیشن کی ٹیم جیگوارز سے ہوا جس میں ٹائیگرز نے شاندارکھیل پیش کر تے ہوئے جیگوارز ٹیم کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹائیگرز نے مقرر ہ چھ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے ایک سو تین رنز بنائے۔ اسسٹنٹ منیجر محمد ذیشان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس چھکوں کی مدد سے  پچھترنز اسکور کیے۔جواب میں جیگوار کی ٹیم اپنے چھ اوورز میں بیاسی رنزبنا سکی۔ ٹورنامنٹ کی مہمان خصوصی ہمدردپاکستان کی چیف متولیہ محترمہ سعدیہ راشد تھیں جنہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان سید فیض اللہ جواد کو ٹرافی دی۔محمد ذیشان ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بلے باز اور فائنل کے مین آف دی میچ قرار پائے۔ فنانس کی ٹیم لائنز کے بلیغ الدین احمد ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار دئیے گئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔ اس موقع پرہمدرد پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فاطمہ منیر احمد صاحبہ، ہمدرد فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل  فرخ امدا د اور ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -