چمکنی قتل،بیوی بچوں کو قتل کرنیوالا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

چمکنی قتل،بیوی بچوں کو قتل کرنیوالا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ پشاور ثناء اللہ خان نے چمکنی میں بیوی بچوں سمیت دیگر افراد کو قتل کرنے والے ملزم ابراہیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے گزشتہ روز جب ملزم ابراہیم کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مقامی عدالت میں پیش کیاگیاتو اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ ملزم نے اقرار جرم کرلیاہے، لہذا ملزم سے مزید تفیش کی ضرورت نہیں ہے، جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔واضح رہے کہ ملزم ابراہیم نے بیوی بیٹیوں سمیت اپنے چچازاد کو بیوی اور بچے سمیت غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -