جمعیت اسلامی نظام کے نفاذ اور جمہوریت کیلئے کوشاں،سینیٹر عطاء الرحمان

جمعیت اسلامی نظام کے نفاذ اور جمہوریت کیلئے کوشاں،سینیٹر عطاء الرحمان

  

پورن (نامہ نگار)جمعیت علما اسلام خیبر پختون خوا کے امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام پاکستان اس ملک میں اسلام کے نفاذ اور حقیقی جمہوریت کیلئے کوشا ہے جے یو آئی کا ایک ایک ورکر عبادت سمجھ کر اللہ تعالی کی رضا کیلئے جے یو آئی کی خدمت کرتا ہے وہ پورن شانگلہ میں ڈاکٹر عابد کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان اور ذمہ داران سے خطاب کررہے تھے مولانا عطا الرحمان نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار رہیں کیونکہ ہمارا مقابلہ اسلام دشمن قوتوں اور سامراجی طاقتوں سے ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر صورت میں پاکستان کے نظریاتی سرحدات کا تحفظ کریں گے اس دوران مولانا عطا الرحمان نے کارکنوں سے کہا کہ 4 جولائی کے سوات کے جلسے کیلئے بھر پور مہم چلا کر تیاری کریں کیونکہ مذکورہ جلسے پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی نظر ہے ورکرز کنونشن میں کثیر تعداد میں جے یو آئی کے ارکان و کارکنان اور پارٹی ذمہ داران نے شرکت کی اس سے پہلے مقامی ورکرز نے گرمجوشی کیساتھ ٹوا کے مقام پر اپنے صوبائی امیر کا استقبال کیا تھا ورکرز کنونشن سے شیر عالم خان،ڈاکٹر عابد،حاجی محمد زاہد،زین اللہ خان،عماد خان اور عبدالروف خان نے بھی خطاب۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -