نوشہرہ،اے سی کا کورونا  ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ

نوشہرہ،اے سی کا کورونا  ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ  فرقان اشرف نے انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے دفتر میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے  قائم کرونا ویکسینیشن سینئر کا دورہ کیا  اس موقع پر انجمن تاجران کے صوبائی سینئر نائب صدر قاضی ضیا الحق اور انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی  عارف اور  عطا رحمان بھی موجود تھے تاجروں کو ویکسینیشن لگائے گئے اسسٹنٹ کمشنر فرقان  اشرف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے  عوام ویکسینیشن لگا کر اپنے اور اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائے نوشہرہ میں تقریبا چار ہزار سرکاری اہلکاروں کو بھی ویکسینیشن کرا لیا گیا ویکسینیشن کے بارے میں پھیلائی گئی افوائیں سراسر من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے پاکستان میں  روزانہ لاکھوں  لوگوں کو ویکسینیشن  لگایا جا رہا ہے تاجر برادری بھی ویکسینیشن لگا کر اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکیں گے ہم چاہتے ہیں کہ ویکسینیشن کے بعد لاک ڈان کو مکمل طور پر ختم کیا جائے میری تمام فیملی نے ویکسینیشن لگایا ہے الحمداللہ اس میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے چند لوگ افواہ  پھیلا رہے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہے کرونا وائرس ختم کرنے کا یہ واحد حل ہے کہ تمام لوگ ویکسینیشن کرایں تاکہ ہم دوبارہ اپنی زندگی کی معاملات کو بحال کر سکیں۔