بنوں،بجلی چوری کیخلاف تاریخ کا سب سے بڑا اپریشن کامیابی کیساتھ جاری

بنوں،بجلی چوری کیخلاف تاریخ کا سب سے بڑا اپریشن کامیابی کیساتھ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ خصوصی)بنوں میں بجلی چوری کے خلاف بنوں کی تاریخ کا سب سے بڑا اپریشن کامیاب کے ساتھ جاری ہے جسمین درجنوں افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی کنڈے تحویل میں لئے گئے گرفتار افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے علاوہ لاکھوں روپے بقایاجات کی مد میں وصولی گئی اور بجلی چوروں کو جرمانہ کرکے ناقابل ضمانت مقدمات انکے خلاف درج کرالئے گئے اس حوالے سے ایس واپڈا پیسکو بنوں سرکل شاہ راس خان اور ایکسئن واپڈا پیسکو بنوں ڈویژن ون امداد خان داؤد زئی اپریشن کے حوالے سے خصوصی انٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کے ناسور سے بنوں کے عوام کو نجات دلانے کیلئے بجلی چوروں کے خلاف اپریشن جاری رہیگا اور بجلی چوری پر ناقابل ضمانت ایف آئی آر درج کرائی جائیگی لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ کے خاتمے میں کنڈا کلچر سب سے بڑی رکاوٹ ہے عوام بجلی میٹر لگائیں،اپنے بقایاجات جمع کرائیں،کنڈے ہٹائیں اور بجلی کے مزے لیں،انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ لاعلاج مسئلے نہیں لیکن بنوں میں کنڈا کلچر اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ لوگ اسے اپنا حق سمجھتے ہیں لہذا اس کلچر کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے واپڈا پیسکو بنوں نے جو اپریشن شروع کیا ہے وہ جاری رہیگا اور سٹی کے بعد تمام یونین کونسلوں تک اس اپریشن کا دائرہ بڑھایا جارہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی بل بروقت جمع کرائیں اور بجلی بقایاجات بھی جمع کرائیں اگر یکمشت بجلی بقایاجات جمع نہیں کراسکتے ہیں تو قسطوں میں اپنے بقایاجات جمع کریں اور اس حوالے سے انہیں جو بھی شکایات ہو یا کسی کے بل یا جرمانے میں غلطی ہے تو ہم ان کیلئے دفتر میں موجود ہیں فوری طور پر ازالہ کریں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی میٹرز لگائیں محکمہ کی جانب سے انہیں درخواست پر فوری بجلی میٹرز فراہم کئے جائیں گے۔جو لوگ رضاکارانہ اپنے کنڈے ہٹائیں گے اور بجلی میٹر کیلئے درخواست دیں گے انکے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جائیگی اور میٹر کی تنصیب میں انہیں کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی عوام اور میڈیا کے تعاون سے ہی بجل مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔جو لوگ تعاون نہیں کریں گے ان کے خلاف غیر قانونی بجلی کے استعمال پر سخت سے سخت دفعات لگائے جائیں گے۔مذید کہا کہ جولوگ 50فیصد بجلی بقایاجات جمع کریں گے موقع پر کیس کے مطابق  پیسکو قوانین اور اختیارات کے مطابق باقی جرمانہ معاف کیا جائیگا۔