سندھ وومن فٹبال ایسوسی ایشن کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ وومن فٹبال ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں صدر سعدیہ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں نائب صدر سوکینہ رضا، نوشین احمد جی، جنرل سیکریٹری رخسار راشد، ایسوسی ایٹ سیکریٹری آسیہ تبسم، کراچی فٹسال کی صدر سمیرا چشتی،جنرل سیکریٹری امینہ حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فٹسال کے فروغ کیلئے سندھ وومن فٹسال ایسوسی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے سلسلے میں رواں سال انڈر 5 تو 16 مکس گرلز اینڈ بوائز ٹورنامنٹ، آل سندھ یوتھ فٹسال ٹورنامنٹ، آل پاکستان انڈر 18 گرلز فٹسال ٹورنامنٹ اور ایک انٹرنیشنل فٹسال ٹرپ کا پروگرام ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر سعدیہ شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فٹسال کا لیول بین الاقوامی سطح پر لانے کا عزم رکھتے ہیں۔ گرلز اور بوائز میں فٹسال کا رجحان فروغ پا رہا ہے جس کے پیش نظر رواں سال میں مختلف ایونٹس ترتیب دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فٹسال کی سرگرمیوں کو ترقی دینے کیلئے حکومت اور کارپوریٹ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ کورونا کے باعث فٹسال سمیت تمام کھیلوں کی ایکٹی ویٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے جس کو بھرپور حکمت معلی سے دوبارہ کھلاڑیوں کو منظم کیا جائے گا۔ قبل ازیں سعدیہ شیخ نے پی ایس ایف ایف کے صدر طارق محمود اور جنرل سیکریٹری مبشر سنجرانی کو سندھ وومن فٹسال ایسوسی ایشن میں اتحاد قائم رکھنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔