ایف بی آر، پلاسٹک شاپر تیار کرنیوالے غیررجسٹرڈ یونٹ کیخلاف آپریشن
ملتان ( نیوز رپورٹر )فیڈرل بور ڈ آف ریونیو کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو، ملتان کی طرف سے پلاسٹک کے شاپرتیار کرنے والے غیر رجسٹرڈ یونٹ کے خلاف سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 38 اور 40 کے تحت کارروائی کی گئی۔ پلاسٹک کے شاپر کی فروخت پر سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے اور شاپر کے بنانے پر بجلی کی بھاری کھپت (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
ہوتی ہے مگرکاغذات کی جانچ پڑتال پر معلوم ہوا کہ نہ ہی اس یونٹ نے ابھی تک سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کی ہے اور نہ ہی عائد ٹیکس ادا کیا ہے۔ کاروائی کے دوران کافی متعلقہ ریکارڈ برآمد ہوا ہے جس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو اسلام آباد کی ہدایات پر انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ملتان ٹیکس فراڈ کا سراغ لگانے اور سیلز ٹیکس ریونیو کی چوری کے تدارک کیلئے آئندہ بھی اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھے گاتاکہ ٹیکس چوروں کی حوصلہ شکنی ہو اور ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔
آپریشن