وہاڑی،منشیات فروشوں سے 3کلو چرس برآمد، دو افراد گرفتار، تفتیش شروع
وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا 3 کلو چرس برآمد(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
کرکے مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے سب انسپکٹر زعیم برلاس نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب ریڈ کرکے منشیات فروش امجد لنگڑیال اور عمران ڈھڈی کو 3 کلو چرس سمیت گرفتار کرکے دو مختلف مقدمات درج کرلیے منشیات فروش کچھ عرصہ سے علاقہ میں منشیات کا دھندہ کررہے تھے سب انسپکٹر زعیم برلاس کا کہنا ہے کہ امجد لنگڑیال اور عمران ڈھڈی کچھ عرصہ سے 25 ڈبلیو بی اور 23 ڈبلیو میں منشیات کا مکروہ دھندہ کررہے تھے مخبر کی اطلاع پر کامیاب ریڈ کرکے دونوں منشیات فروشوں کو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے علاقہ کو منشیات فری بنانا زمے داری ہے کسی صورت میں منشیات فروشوں کے لیے رعایت نہیں یہ معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
تفتیش شروع