آمدن سے زائد اثاثے، مقدمہ میں دو گواہوں کی شہادتیں قلمبند، سماعت ملتوی

آمدن سے زائد اثاثے، مقدمہ میں دو گواہوں کی شہادتیں قلمبند، سماعت ملتوی

  

   ملتان (  خصو صی  رپورٹر  )احتساب عدالت ملت نے سوئی نادرن گیس ملتان کے ایڈمن آفیسر سید توقیر حسین (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

کاظمی کو آمدن سے زائد 18 کروڑ روپے کے اثاثے بنانے کے مقدمہ میں دو گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے سماعت 11 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے جسے عبوری ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ سے گرفتار کیا گیا ملزم توقیر حسین کاظمی کو گرفتار کرکے نیب دفتر منتقل کیا گیا۔ملزم نے دوران ملازمت تقریبا 18 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثہ جات بنائے ہیں جس سے تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا مزید تفتیش باقی نہ ہونے کی استدعا پر جیل بھجوادیا گیا تھا تاہم عدالت نے کیس ٹرائل کی سماعت گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے سماعت  ملتوی کردی ہے۔

سماعت ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -