پی ٹی سی ایل:آئی پی ایج اورآپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی ٹرانسفارمیشن کیلئے ہواوے کیساتھ معاہدہ، تقریب میں دستخط

 پی ٹی سی ایل:آئی پی ایج اورآپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی ٹرانسفارمیشن کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے اپنے آئی پی ایج (IP Edge) اورآپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک او ٹی این (OTN) کی(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
 ٹرانسفارمیشن کیلئے ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان کے ساتھ معاہدے پر تذویراتی دستخط کئے ہیں۔ ندیم خان، قائم مقام سی ای اواور گروپ سی ایف او، پی ٹی سی ایل ا ور یوفون اور مارک مینگ، سی ای او، ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان نے پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر اسلام آبادمیں منعقد ایک تقریب کے دوران معاہدہ پر دستخط کئے۔ جعفر خالد، جی سی ٹی آئی او (ڈویلپمنٹ)، پی ٹی سی ایل اوریوفون، احمد بلال مسعود، ڈپٹی سی ای او، ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان اور دونوں اداروں کی سینئر قیادت بھی اس تقریب میں موجود تھی۔ ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ کو پورا کرنے کیلئے اس ٹرانسفارمیشن کے ذریعے جدید ترین او ٹی این (OTN)نیٹ ورک کے ساتھ کمپنی کے موجودہ انٹر سٹی اور دور دراز پھیلے ہوئے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ موجودہ آپٹیکل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ساتھ مل کرپی ٹی سی ایل کی نیٹ ورکنگ میں جامع صلاحیت ملٹی پل ٹیرا بِٹ فی سیکنڈ کے حساب سے ملک بھر میں بہتر سروسز کی فراہمی کرپائے گی۔ مزید برآں، پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں دستیاب آئی پی کنکٹیویٹی میں انقلاب بر پا کرنے کے وژن کے مطابق 130 شہروں میں نیکسٹ جنریشن آئی پی سروسز کی فراہمی کیلئے یکساں آئی پی ایج(IP Edge) نیٹ ورک تعینات کرے گا۔ اس اپ گریڈیشن اور پی ٹی سی ایل کے جدید ترین ملٹی سروس کور اور انٹر نیٹ گیٹ وے نیٹ ورک سے کارپوریٹ، کیریئر اور صارفین کو تیز ترین اور قابل بھروسہ آئی سی ٹی سروسز فراہم ہوں گی جس سے صارف کی مستقبل میں 100سے 400 گیگا بِٹ فی سیکنڈ کے ڈیٹا کی ضرورت کو پورا کرنے میں معاونت ملے گی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ندیم خان، قائم مقام سی ای او اور گروپ سی ایف او، پی ٹی سی ا یل اور یوفون نے کہا پی ٹی سی ایل توسیع پذیر آرکیٹیچکر اور مستقبل پر مبنی ٹیکنالوجیز کی مد سے اپنے نیٹ ورک میں تبدیلی لانے کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ سبسکرائبرز، کارپوریٹ اور کیریئر کسٹمرز کی بینڈ ودتھ کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔ ہمیں اس تذویراتی اقدام پر ہواوے کے ساتھ شراکت دار ی پر خوشی ہے جو پاکستان بھر میں معیاری آئی سی ٹی سروسز کی دستیابی کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مارک مینگ، سی ای او، ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان نے کہا ہم پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ طویل المدت تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ٹیکنالوجی کے ارتقاکے اس کے وژن کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پی ٹی سی ایل جدت طرازی کے ذریعے صارف کے تجربے میں اضافہ کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس نیٹ ورک سے آنے والے وقتوں میں نہ صرف صارف کو بااختیار بنانے بلکہ اس کی توقعات پر پورا اترنے میں یقینا مدد ملے گی۔ قومی کمپنی ہونے کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کیلئے پرعزم ہے۔پی ٹی سی ایل نیٹ ورکنگ انفراسٹرکچر کے ارتقا کے عمل کو نہ صرف جاری رکھے گی بلکہ قابل قدر صارف کے تجربے میں مسلسل بہتری کیلئے کوشاں رہے گی۔
پی ٹی سی ایل