تخت بھائی، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 4اشتہاری، 1منشیات فروش 31مشتبہ گرفتار
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان پولیس کا مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔کارروائیوں کے دوران 04 مجرمان اشتہاری اور03 منشیات فروشوں سمیت 31 مشتبہ افراد گرفتار۔ اسلحہ ومنشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کے جاری احکامات پر عمل پیرا ضلعی پولیس نے تھانہ شیخ ملتون، رستم اور تھانہ شیر گڑھ کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 04 مجرمان اشتہاری،03 منشیات فروش اور 31 مشتبہ افراد کو گرفتار کیاگیا۔گرفتارعناصر کے قبضے سے تین کلو گرام سے زائد چرس،13 گرام آئس،19گرام ہیروئن،01 کالاکوف، 02 رائفل، 02شارٹ گن، 06 پستول اور 139 عدد کارتوس بھی برآمد کیاگیا۔ناکہ بندیوں کے دوران پولیس نے چیکنگ کرتے ہوئے 20 افراد کو 107/151 اور11 افراد کو 55/109 کے تحت گرفتار کیاگیا-