خانیوال، پلاسٹک شاپرز کا بے دریغ استعمال، محکمہ ماحولیات کی کارکردگی زیرو

خانیوال، پلاسٹک شاپرز کا بے دریغ استعمال، محکمہ ماحولیات کی کارکردگی زیرو

  

  خانیوال (نمائندہ پاکستان)پلاسٹک شاپنگ بیگز (شاپروں) کے استعمال کو روکنے کیلئے محکمہ ماحولیات کی کارکردگی (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

سوالیہ نشان بن کررہ گئی،کالے رنگ کے شاپر پورے بازار میں نظر آنے لگے،پلاسٹک شاپروں کے بے دریغ استعمال کے بعد جب شاپرکوڑے کے ڈھیر پر پہنچتے ہیں تو ہوا سے اُڑ کر سیوریج کے گٹروں اور پائیوں میں پھنس جاتے ہیں جس سے پائپ بند اور گٹروں کا گندا پانی گلیوں، بازاروں میں کھڑا نظر آتا ہے محکمہ ماحولیات یاضلعی انتظامیہ کی طرف سے کہیں بھی ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے پلاسٹک شاپروں کے خلاف اور ماحول دوست شاپنگ بیگز کے استعمال کیلئے آگاہی مہم نظر نہیں آتی شہری حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے پلاسٹک شاپروں کا استعمال روکنے کیلئے ٹھوس عملی اقدمات کئے جائیں۔

کارکردگی زیرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -