بہاولپور:4افراد کا قتل، ملزموں کے والد  کی پولیس سے ڈیل، فرار کرانیکی کوشش، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

بہاولپور:4افراد کا قتل، ملزموں کے والد  کی پولیس سے ڈیل، فرار کرانیکی کوشش، ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)زمین کی خاطربھائیوں کے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 ہاتھوں 4 افراد کاقتل ملزمان کے والدکی ڈی ایس پی یزمان سے ملی بھگت رقبہ فروخت کرکے فرار ہونے کی کوشش‘متاثرہ خاندان اوراہلیان علاقہ کاشدیداحتجاج، ، چک نمبر16 ڈی این بی میں ملزمان محمدنوید، محمدنصیرعباس عرف پپوفرح بی بی نے مبینہ طورپر ان کے والد عنایت علی کی موجودگی میں ملزمان کے بھائی مقصود اوراس کی2 بیٹیوں اوربیوی کوچھریوں کے وارکرکے بے دردی سے قتل کردیاتھااوردوران قتل بچی کی آنکھ بھی نکال دی تھی پولیس نے دیگرملزمان کوگرفتار کرلیا جبکہ ان کے والدعنایت علی کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے اسے کھلی چھٹی دیدی مبینہ طورپرڈی ایس پی یزمان کی ملی بھگت سے ملزم عنایت علی رقبہ فروخٹ کرکے فرار ہونے کی کوشش میں ہے جس پرمتاثرہ خاندان اوراہلیان علاقہ عباس، ذکریا، محمدحسین اعجاز، رحمت اللہ ساد، وقاص سیف اللہ، منظوراحمد، فریدحسین، اعظم منظورحسین نے بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ ڈی ایس پی یزمان قتل کے وقوعہ کے روز بھی ملزم عنایت علی کومدعی مقدمہ بناکرکیس خراب کرنے کی کوشش میں تھااوراب مزید اسے تحفظ فراہم کررہاہے انہوں نے کہاکہ جب بھی ہم ڈی ایس پی یزمان سے قتل بارے ملنے جاتے ہیں تو وہ ہمارے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اورہمیں کمرے سے نکال دیاتھا عینی شاہد خواتین رخسانہ، غفوراں بی بی وغیرہ نے بھی بتایاکہ عنایت ملزم بھی قتل کے وقت موقع پرموجود تھااورعلاقہ والوں کوباربارکہہ رہاتھاکہ یہ ہماراگھرکامسئلہ ہے تم مداخلت مت کرو انہوں نے بتایاکہ ملزم بیماری کے بہانے بناتاہے ویسے بالکل ٹھیک ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -