فٹیف: گرے لسٹ کی تلوار خطرناک، حکومت مزید اقدامات کرے، پاکستان فورم 

فٹیف: گرے لسٹ کی تلوار خطرناک، حکومت مزید اقدامات کرے، پاکستان فورم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے عہدیداران و تاجر رہنماوں نے فنانشل ٹاسک فورس ایکشن کمیٹی (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے عائد کردہ شرائط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر لیت و لعل کے عمل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سیاست گذیدہ فیصلہ ہے پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 27 شرائط میں سے 26 پر عملدرآمد (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
کرنے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا باعث تعجب ہے فیٹف نے اپنے عمل سے بھارت نواز ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے  کردار  حکومت نے کورونا اور دیگر نامساعد حالات کے ہوتے ہوئے مجموعی طور پر منی لانڈرنگ کی روک تھام، دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائیاں کرکے بڑی حد تک دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اس مقصد کے لیئے قوم ہماری فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی پوری دنیا معترف ہے لیکن فیٹف نے بھارتی لابی کے دباو میں آکر پاکستان کو تو گرے لسٹ سے نکالنا تو مناسب نہیں سمجھا لیکن دہشت گردی کے مرکز افغانستان کو وہائٹ لسٹ میں شامل کرکے اپنے فیصلے کے متنازعہ ہونے پر مہر ثبت کردی۔ پاکستان فورم سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد حسین، خواجہ محمد یونس، خواجہ محمد عثمان، میاں راشد اقبال، خواجہ سلیمان صدیقی، محمد اختر بٹ، ظفر اقبال صدیقی، جعفر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے طور پر مقررہ شرائط پر بڑی سنجیدگی سے عمل کیا ہے جس کو پوری عالمی برادری کے رہنماوں نے سراہا ہے لیکن افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ فیٹف کو بھارت میں سرعام پکڑا گیا یورینیم بھی نظروں سے اوجھل رہا ہے اور افغانستان میں بیرونی و اندرونی متحارب گروپوں کی کاروائیوں سے بھی دانستہ صرف نظر کرتے ہوئے وہائٹ لسٹ میں رکھنا ضروری سمجھا گیا ہے لیکن پاکستان پر ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت گرے لسٹ کی تلوار مسلط کرکے دباو میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے سے ایکسپورٹ و امپورٹ، ایل سیز کی پیمنٹس، بینک اکاونٹ اوپننگ میں تاخیر اور انشورنس کی پریمیم کے بڑھنے سمیت مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تاہم حکومت بڑی سنجیدگی سے اس اہم ایشو پر کام کررہی ہے اور یقینی بات ہے کہ اگر پاکستان گرے لسٹ سے نکلتا ہے تو ہماری امپورٹ ایکسپورٹ میں جو مسائل ہیں وہ خود بخود حل ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو پہلی بار گرے لسٹ میں ڈالنے کی بنیادی وجہ منی لانڈرنگ بتائی گئی تھی جب فلودے والے رکشہ والے کے اکاونٹس سے اربوں روپے برآمد ہورہے تھے اور فیٹف نے منی لانڈرنگ کے ثبوت بھی فراہم کیئے تھے جس پر موجودہ حکومت نے سخت اقدامات کرنے اور منی لانڈرنگ مافیا کے خلاف منظم کاروائیوں سے ان عناصر کا سدباب کیا ہے بزنس کمیونٹی امید کرتی ہے کہ حکومتی کاوشیں کامیاب ہوں گی اور پاکستان مخالف قوتوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا پاکستان فیٹف کے آئندہ اجلاس میں گرے لسٹ سے وہائٹ لسٹ میں منتقل ہوجائے گا۔
ردعمل