ڈیرہ، رحیم یار خان میں کرونا سے 4افراد جاں بحق، متعدد نئے کیس رپورٹ 

ڈیرہ، رحیم یار خان میں کرونا سے 4افراد جاں بحق، متعدد نئے کیس رپورٹ 

  

ملتان، ڈیرہ، وہاڑی، رحیم یارخان(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے کوئی بھی نئے مریض نے دم نہیں توڑا۔جبکہ اموات کی مجموعی  تعداد 845 تک برقرار ہے۔تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض کورونا کے باعث جاں بحق نہیں ہوا۔اس طرح  یکم اپریل 2020(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

  سے 27 جون 2021 کے درمیان کورونا کی وجہ مرنے والوں  کی مجموعی تعداد 845ہے۔ نشتر ہسپتال میں 18 مریض زیر علاج ہیں۔11 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے۔ 11 مریضوں  کی حالت خطرے میں ہے۔ شبہ میں داخل  31 مریضوں کی رپورٹس کا انتظار  ہے۔اس  رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں  چھ ہزار 685 افراد داخل ہوئے ہیں۔جن میں سے دو ہزار 695 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر نشتر ہسپتال میں  70 وینٹی لیٹرز میں سے 40 خالی پڑے ہیں۔ بستروں کی تعداد 152 ہے  ڈیرہ غازیخان میں کرونا وباء کے سبب ایک خاتون مریضہ جاں بحق اور 4نئے کیسزسامنے آگئے جبکہ 3مریض ونٹی لیٹر پرموجود، تین کی حالت تشویشناک ہے فوکل پرسن ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر خالد تحسین کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں داخل 14کرونا کے مریضوں میں سے ایک خاتون مریضہ مظفر گڑھ کی رہائشی حسینہ بی بی انتقال کرگئیں ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کل 14مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3مریض وینٹی لیٹرزپر ہیں 3 مریض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے 4مریضوں کے کیسز مثبت ہیں جبکہ 5میں کرونا کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے کرونا کی شدت میں کمی واقع ہورہی ہے تاہم ہم مزید حکومتی ایس او پیز پر مزید عمل کرکے اس وباء سے مکمل چھٹکار حاصل کرسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن اور خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دیہی مراکز صحت میں کورونا ویکسی نیشن کو مزید بہتر کیا جائے کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرانے کیلئے لوگوں میں شعور اجا گر کیا جائے دیہی علاقوں میں باقاعدگی سے کورونا ویکسی نیشن وینز بھیجوائی جائیں دیہی علاقوں میں ویکسی نیشن سے پہلے اعلانات بھی کروائے جائیں 30جون تک ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ 91ہزار افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا ٹارگٹ پورا کیا جائے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ٹارگٹس سیٹ کریں اور انہیں پورا کریں ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پر پر آج سے چوتھے ہفتے کا آغاز ہوگیا ہے کچہریوں اور لاک اپ کی صفائی، واٹر سٹوریج ٹینکوں کی صفائی اور کلوری فیکیشن کی جائے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی اور فلٹرز کی تبدیلی کو یقینی بنایا جائے سکولوں کی وائٹ واشنگ کی جائے میونسپل کمیٹیز اور تحصیل کونسلز بھر پور اندا ز سے کام کریں عوام کو بہتر ین میونسپل سروسز کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پر  کی زیا د ہ سے زیادہ سرگرمیاں کی جائیں پہلے تین ہفتوں میں ''خدمت آپکی دہلیز پر ''مہم میں ضلع وہاڑی ملتان ڈویژن میں دوسرے نمبر پر رہا ہے اور جنوبی پنجاب میں ضلع وہاڑی کی تیسری پوزیشن رہی ہے اجلاس میں اے ڈی سی ریو نیو اشفا ق الرحمن، اے ڈی سی جنرل خالدمحمود گیلانی، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد، سی او تحصیل کونسل ناصر نعمان شاہ، ایس این اے خرم سلیم موجود تھے اے سی بوریوالا عمر فاروق اور اے سی میلسی عبدالرزاق علی بذریعہ ویڈ یو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔رحیم یارخان میں  کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے مگر اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔گزشتہ پانچ روز میں 3 افراد 60 سالہ آمنہ بی بی 85 سالہ منیر احمد اور 45 سالہ قطب سلطانہ چل بسے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاری کردہ لسٹ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں میں ارتضہ حیدرابو بکر مدنیعالم خاتونقطب سلطانامنہ عباسشاہنوازپروین بی بیمدیحہ محبوبصغراں بی بیمیوا خانمنیر احمدغلام مصطفیعدیل ایازعاصم خانشاہد نعیم اور محمد طلحہ سلیم کے نام شامل ہیں۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -