ڈیرہ ریجن، کمسن بچوں کو تشدد سے بچانے کیلئے اقدامات شروع

ڈیرہ ریجن، کمسن بچوں کو تشدد سے بچانے کیلئے اقدامات شروع

  

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)آر پی اوفیصل رانا نے کمسن بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے بچانے کے لئے پیش بندی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دیں،بچوں کے ساتھبداخلاقی کے زیرتفتیش مقدمات رپورٹ طلب کرلی ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا، آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے تحت ریجن میں بچوں کی حفاظت کے لئے،،ہر بچہ اپنا بچہ، کے نعرے پر مکمل کیا جائے، بچوں کو   درندوں سے بچانے کے لئے پولیس پیش بندی اقدامات اٹھائے جائیں جس کے لئے ضروری ہے بچوں سے جنسی تشدد کے عادی افراد کی مجرمانہ سرگرمیوں پر قانون کے مطابق نظر رکھی جائے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ خدا نخواستہ اگر کسی بچے یا بچی کیساتھ جنسی بداخلاقی کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ایف آئی آر کا فوری درج ہونا انتہائی ناگزیر ہے،اس بات کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کہ ایسے قبیح کرائم کامقدمہ ہی درج نہ ہو،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اندراج مقدمہ کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو سکے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،ایسے معاشرتی ناسوروں کی عدم گرفتاری نا قابل برداشت ہے،آر پی او فیصل رانا نے ریجن بھر می بچوں کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنائے جانے والے زیرتفتیش مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ جن مقدمات میں ملزمان گرفتار نہیں ہوں گے ذمہ دار پولیس افسران کو پولیس رولز کے تحت کے محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اقدامات شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -