مختلف ادارے ہمیں ہراساں کرنے میں سب سے آگے، ریٹیلرز کی صحافیوں سے گفتگو

مختلف ادارے ہمیں ہراساں کرنے میں سب سے آگے، ریٹیلرز کی صحافیوں سے گفتگو

  

  چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر)  احساس کفالت سنٹر چوک سرور شہید میں مستحقین کو 12000 ہزار روپے ادائیگی کرنے والے ایچ بی ایل ریٹیلرز نے صحافیوں (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سنٹر میں رقم پوری دے رہے ہیں اور مستحقین کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے افسران جس وقت چاہیں چیک کر سکتے ہیں ریٹیلرز کا کہنا تھا کہ ضلع کے کسی بھی سنٹر پر اگر کسی قسم کا مسلہ بنتا ہے تو ہمیں بلا وجہ ہی مختلف اداروں اور لوگوں کی طرف سے ہراساں کیا جاتا ہے ریٹیلرز نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے مطالبہ کیا کہ افسران کفالت سنٹر میں اپنا مانیٹر نمائندہ مقرر کریں جو مستحقین کی رقم چیک کرے کم نکلنے پر فوری کاروائی کی جائے اور اگر پھر بھی مستحقین بلا وجہ کسی سازش کے تحت سنٹر کو بدنام کریں تو ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے اس موقع پر محمد ریاض مجاہد حسین فیاض احمد عاطف شاد محمد عارف محمد عابد  احمد فیاض شہباز احمد امتیاز علی ساجد ندیم محمد نعمان ایچ بی ایل ریٹیلرز موجود تھے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -