کوٹ چھٹہ،کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آپریشن، متعدد دکانیں سیل

کوٹ چھٹہ،کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آپریشن، متعدد دکانیں سیل

  

 چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 اسد چانڈیہ نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے علاقوں میں جارہی ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا انہوں نے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو چیک کیا اس موقع پر اے سی اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں بعد ازاں انہوں نے کوٹ چھٹہ میں تجاوزات اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے متعدد دکانیں سیل کردی انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو قبل ازیں وارننگ دی تھی کہ وہ اپنا سامان اپنی حدودمیں رکھیں اور کورونا اسی اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ بازاروں میں خریداری کیلئے آنیوالوں کو مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے۔جبکہ دکانداروں کو کورونا حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا کسی سے بھی رعایت کی گنجائش نہیں ہے کیو کے تجاوزات کی وجہ سے بہت سے مسائل سر اٹھا رہے ہیں اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ دکاندارعملہ میونسپل کمیٹی سے تعاون کریں اور لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

دکانیں سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -