وہوا، یوٹیلیٹی سٹورز پر غیر معیاری آٹے کی فروخت، لوگوں پر مختلف بیماریوں کا حملہ

وہوا، یوٹیلیٹی سٹورز پر غیر معیاری آٹے کی فروخت، لوگوں پر مختلف بیماریوں کا ...

  

وہوا(نمائندہ پاکستان)یوٹیلیٹی سٹور وہوا پر انتہائی ناقص اور غیر(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 معیاری آٹا فروخت کیا جانے لگا، شہری بازار سے مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور، ریجنل ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹور پر معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں مکینوں کا مطالبہ، اہل علاقہ غلام رسول، محمد عابد، عبدالشکور، رحمت اللہ، محمد الیاس، امان اللہ نے بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یوٹیلیٹی سٹور پر ناقص اور مضر صحت آٹا فروخت کیا جارہا ہے جس کے استعمال سے شہری پیٹ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے آٹے کی فراہمی بے مقصد ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا ناقص ہونے کے باعث شہری بازار سے مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹورز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوٹیلیٹی سٹور وہوا پر ناقص آٹا کی فروخت کا فوری نوٹس لے کر معیاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -