ڈیرہ، لاہور، راولپنڈی میں ماڈل مارکٹیں بنانے کا فیصلہ: 15ارب روپے کا تخمینہ 

ڈیرہ، لاہور، راولپنڈی میں ماڈل مارکٹیں بنانے کا فیصلہ: 15ارب روپے کا تخمینہ 

  

 ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان، لاہو راور راولپنڈی میں ماڈل مارکیٹ قائم کی جائیں گی جن پر پندرہ ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور بجٹ 2021-22میں ایک ارب باسٹھ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں. کوہ سلیمان کے علاقے بارتھی میں جنگلی حیات کی افزائش نسل کا سنٹر قائم کیا جائے گا جس پر سات کروڑ بیس لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیا اور بجٹ میں دو کروڑ اسی لاکھ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں. مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے بتا یا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ڈیرہ غازیخان میں جاری منصوبوں کے تحت کوہ سلیمان میں زراعت کی ترقی پر ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 بجٹ میں تیرہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ڈیرہ غازیخان،راجن پور سمیت منتخب اضلاع میں زرعی رقبہ کی بحالی اور کمانڈا یریا بڑھانے کیلئے بھی اس سال کے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -