وزیراعلیٰ سے جاوید اختر انصاری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سے جاوید اختر انصاری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر  ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مشیر وزیر حاجی جاوید اختر انصاری کی ملاقات اس (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

موقع پر جاوید اختر انصاری نے مدنی چوک فلائی اوور کیلئے فوری 75کروڑ کی گرانٹ جاری کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایاکہ یونین کونسل۔نمبرز دس گیارہ بارہ تیرہ چودہ پندرہ  سولہ بیس تریسٹھ چونسٹھ اور پینسٹھ میٹرو بس کی وجہ سے کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگئیں تھیں فلائی آور کی تعمیر سے تمام یونین کونسلوں کاعوامی رابطہ بحال ہوجائے گا  سابق حکمرانوں نے عوام سے بہت وعدے کئے لیکن ایک بھی وفا نہ ہوا میرے حلقہ پی پی 215کی عوام آپ کا شکریہ ادا کرتی ہے آپ نے انکا کا درینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ہماری حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے سابق دور میں ایسے منصوبے کئے گئے جس میں کمیشن ہو کوئی عوامی منصوبہ نہیں دیا گیا میرے حلقہ میں سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا تھا جو اب ہم مکمل حل کرینگے تاکہ عوام کی زندگی میں سکون ہو سیوریج کے پانی کی وجہ سے حلقہ کی عوام شدید پریشانی کاشکار تھی ہم نے ہر یونین کونسل کی سطح پر نئی لائن بچھانے کاکام شروع کیا ہوا جو اسی سال مکمل ہوجائے گا۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -